اسلامی فلاحی ریاست میں غیرمسلموں کے حقوق آیات قرآنی کی روشنی میں

اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں وضاحت فرما دی کہ کافر اور مشرک، مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں رازدان نہ بنایا جائے۔ تاہم، قرآن و سنّتِ رسولﷺ کے احکام کے مطابق ایک اسلامی فلاحی ریاست میں غیرمسلوں کے حقوق کے تحفّظ کو یقینی بنایا جانا بےحد ضروری ہے۔ یہ اللّٰہ اور اُس کے رسول محمّدﷺ کا واضح حکم ہے۔

قرآن مجید میں غیرمسلموں سے عدل کا حکم

 اسلامی فلاحی ریاست میں غیرمسلموں سے حسنِ سلوک اورعدل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اُنہیں مسلم رعایا کے مساوی حقوق فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُونُوا۟ قَوَّٰمِينَ لِلَّهِ شُهَدَآءَ بِٱلْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَـَٔانُ قَوْمٍ عَلَىٰٓ أَلَّا تَعْدِلُوا۟ ۚ ٱعْدِلُوا۟ هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ ۔
المائدہ: ۸

اے لوگو جو ایمان لائے ہو۔ اللّٰہ کی خاطر راست بازی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بن جاؤ۔ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کر دے کہ تم عدل سے منحرف ہوجاؤ۔ عدل سے کام لو یہی قریب تر ہے تقویٰ کے۔ اور اللّٰہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اللّٰہ یقیناً اس سے باخبر ہے۔

quran, al quran, قرآن، islamic welfare state, اسلامی فلاحی ریاست

رسول اللّٰہﷺ نے غیرمسلموں پر ظلم کرنے سے سختی سے منع فرمایا

ایک اسلامی حکومت غیرمسلموں کے حقوق کے تحفّظ کی ضامن ہے۔ رسول اللّٰہﷺ کا ارشاد ہے،

"یاد رکھو، جو مسلمان کسی غیر مسلم ذمی پر ظلم کرے گا، یا اس کا حق غصب کرے گا، یا اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ  ڈالے  گا، یا اس کی کوئی چیز ذبردستی لے گا، تو میں خدا کی عدالت میں اُس مسلمان کے خلاف اس غیر مسلم کی طرف سے وکیل بن کر کھڑا ہوں گا"۔

Muhammad, Prophet Muhammad, rehmat al lil alemin, محمّد، رحمت للعالمین, islamic welfare state, اسلامی فلاحی ریاست, غیرمسلموں کے حقوق

قرآن مجید کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست میں غیرمسلموں کے حقوق

ایک اسلامی فلاحی ریاست، غیرمسلم اقلیّتوں کو تحفّظ فراہم کرنے کی پابند ہے۔ اور مسلمان اکثریت کی طرح اُن کے بھی معاشی، مذہبی اور علمی حقوق ہیں۔

غیرمسلموں کو جان و مال کا تحفّظ فراہم کرنا

اسلامی فلاحی ریاست کی ذمّہ داری ہے کہ غیرمسلم شہریوں کی جان اور اُن کے مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

 اس ضمن میں مسلم اور غیرمسلم میں کوئی فرق نہ کیا جائے۔ اگر کوئی مسلمان، کسی غیرمسلم کو ناحق قتل کرے، تو اس کا بدلہ یا قصاص اسی طرح لیا جائے گا جس طرح مسلمان کے قتل کا لیا جاتا ہے۔ رحمتِ عالمﷺ کا فرمان ہے،

"جس نے کسی ذمی یعنی غیرمسلم کو ناحق قتل کیا، وہ جنّت کی خوشبو تک نہیں پا سکے گا جو چالیس سال کی مسافت سے محسوس کی جا سکے گی"۔

صحیح بخاری

عیسائی، christianity, christians، islamic welfare state, اسلامی فلاحی ریاست, غیرمسلموں کے حقوق

غیرمسلموں کے حقوق اور عزّت و ناموس کی حفاظت اسلامی فلاحی ریاست کا فرض ہے

اسلامی فلاحی ریاست، غیرمسلموں کے حقوق اور عزّت و آبرو کی بھی ضامن ہے۔ کسی غیر مسلم کی بے عزّتی کرنا، اُسے گالی دینا یا اُسے مارنا پیٹنا ممنوع ہے۔ ایسا کرنے والا اللّٰہ کے نزدیک نہایت ناپسندیدہ ہے۔

hindu, hinduism, kali, ہندو, غیرمسلموں کے حقوق

غیرمسلم افراد کے لیے ذریعہ معاش میں آسانی

ایک اسلامی فلاحی ریاست، غیرمسلموں کے معاشی حقوق کی ذمّہ دار ہے۔ اُن کو ہر طرح کے کاروبار، تجارت اور مالی معاملات کی آزادی حاصل ہونی چاہیئے۔ مزید یہ کہ غریب اور نادار غیرمسلموں کی کفالت بھی اسلامی حکومت کی ذمّہ داری ہے۔

خلیفہ دوم، حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ نے ایک مرتبہ ایک بوڑھے یہودی کو ایک امیر آدمی کے دروازے پر بھیک مانگتے دیکھا۔ آپ رضی اللّٰہ عنہ نے اُس سے بھیک مانگنے کی وجہ پوچھی۔ اُس نے کہا، "اپنی ضرورت اور غربت کی وجہ سے"۔

حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے گھر لے گئے۔ بیت المال سے اس کی امداد کی اور آئندہ کے لیے وظیفہ مقرّر کر دیا۔ بیت المال کے سربراہ کو ایسا حکم صادر کیا گیا جس کے سنہری الفاظ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،

 "خدا کی قسم، یہ انصاف نہیں ہے کہ ہم ان کی جوانی سے تو فائدہ اُٹھائیں اور بڑھاپے میں تنہا چھوڑ دیں"۔

غیرمسلموں کے حقوق اور مذہبی آزادی

اسلامی فلاحی ریاست میں غیرمسلموں کو مکمّل مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیئے۔

 حضرت ابو عبیدہ رضی اللّٰہ عنہ اپنی کتاب "کتاب الاموال" میں بیان کرتے ہیں کہ کئی شہر جو اسلامی سلطنت میں بزورِ قوّت شامل کیے گئے، اُن کے باشندوں کو اپنے مذہب اور عقیدے پر قائم رہنے کی مکمّل آزادی تھی۔

قرآن مجید میں اللّٰہ کا ارشاد ہے،

وَلَا تُجَـٰدِلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ إِلَّا بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْهُمْ ۖ وَقُولُوٓا۟ ءَامَنَّا بِٱلَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَأُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَـٰهُنَا وَإِلَـٰهُكُمْ وَٰحِدٌۭ وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ ۔
العنکبوت: ۴۶

اور اہل کتاب سے جھگڑا مت کرو مگر بہترین طریقے سے۔ سوائے ان کے جو ان میں سے ناانصافی پرُ تل جائیں۔ اور (ان سے) کہیے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں اس پر بھی جو ہم پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو آپ لوگوں پر نازل کیا گیا۔ اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے۔ اور ہم تو اسی کے سامنے سر جھکا چکے ہیں۔

sikh, sikhism, golden temple, سکھ, غیرمسلموں کے حقوق

اسلامی فلاحی ریاست میں غیرمسلموں کے ساتھ معاہدوں کی پابندی لازم قرار دی گئی

اسلامی فلاحی ریاست میں، غیرمسلموں کے ساتھ جو معاہدے کیے جائیں، ان کی پابندی لازم ہے۔

 حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ ذمیوں اور غیرمسلموں کے حقوق اور ان کے ساتھ معاہدوں کی پابندی کا خاص اہتمام کرتے تھے۔ آپ رضی اللّٰہ عنہ کے اسی ایفائے عہد اور حسنِ سلوک کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیرمسلم، دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔  

You may also like...

4 Responses

  1. 24/12/2022

    […] الحجرات کے پہلے رکوع میں بیان کیا گیا کہ اسلامی فلاحی ریاست کی اہم ترین بنیاد یہ ہے کہ کسی قسم کی ایسی قانون سازی نہ […]

  2. 11/11/2023

    […] و کافر میں مساوات قائم کر کے انسانی تاریخ کی عظیم فلاحی ریاست قائم […]

  3. 15/11/2023

    […] نہیں۔ مفسّرین اور فقہاء کا اس بات پر مکمّل اتفاق ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ اور کسی کو جبر سے مسلمان بنانا جائز […]

  4. 21/02/2024

    […] بلکہ اللّٰہ کے ہر بندے کا خون محترم ہے۔ اسلامی ریاست پر غیرمسلم کی جان کا تحفظ بھی لازم ہے۔ نیز، یہ بھی حکم دیا گیا کہ […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *